جنید جمشیدکوسپردخاک کردیاگیا

JJ Talk With Coordinator 08-12

کراچی: جنید جمشید کو آہوں سسکیوں میں دارالعلوم کورنگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ اس موقع پر لوگ زاروقطارروتے رہے۔

جنید جمشید کی تدفین کےموقع پر قریبی عزیزوں سمیت تبلیغی جماعت کے سرکردہ افراد شریک تھے۔ جنید کی میت کو ان کے بیٹوں اور بھائی نے لحد میں اترا۔ وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ سب کے چہروں پر اداسی تھی۔جنید جمشید کے بیٹے تدفین کے موقع پر پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے۔

JJ Son Crying Khi Vo 15-12

جنید جمشید کی میت کو لوگوں کے ہجوم میں جنازے کے بعد دارالعلوم لایا گیاتھا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عام افراد کا دارالعلوم کے اندر داخلہ بند تھا۔ پولیس اور رینجرز کے جوان دارالعلوم کے اندر اور باہر تعینات تھے۔ سماء

MAULANA TARIQ JAMEEL

PK661

RIPJunaidJamshed

Tabool ads will show in this div