ملکی مسائل کی وجہ 31 سال سے بادشاہت کرنیوالے ہیں، شیریں مزاری

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل عمران کی وجہ سے نہیں، 31 سال سے بادشاہت کرنے والوں کی وجہ سے ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی تقریر سے ایسا لگا، جیسے ملکی مسائل کی وجہ صرف عمران خان ہیں، حقيقت يہ ہے کہ 31 سال سے بادشاہت کرنیوالوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال انٹرنيٹ پر سرچ کريں تو انہيں نواز شریف کی منی لانڈرنگ اور بیرون ملک اثاثوں کی بے شمار معلومات مل جائے گی۔

شیریں مزاری کہتی ہیں کہ دنیا میں جہاں بھی دھاندلی ہوتی ہے اس کا حساب ہوتا ہے، لیکن پاکستان ميں ايسا نہيں ہورہا۔ سماء

2015

energy

wef

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div