جنیدجمشیدکی نمازجنازہ اداکردی گئی

AKD Ground Safbandi Khi 15-12

کراچی : جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ان کی نماز جنازہ مولاناطارق جمیل نےپڑھائی۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ڈیفنس کے اے کے ڈی گراؤنڈ میں دوپہرڈھائی بجے جنید جمشید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں ایسا معلوم ہورہا تھاکہ جیسے پورا شہر امڈ آیا ہو۔

نماز جنازہ میں اہم سیاسی رہنماؤں سمیت کھلاڑی محمد حفیظ،محمد یوسف،انضمام الحق،سعید انور، اداکارہ سعود ،عدنان صدیقی سمیت کئی افراد شامل تھے۔

نماز جنازہ کے بعد ہزاروں لوگ جنازے کو کندھا دینے کےلیے آگے بڑھے اور کندھا دیا۔ جنازے کے بعد جنید کی میت کوتدفین کےلیے ایمبولنس کے ذریعے دارالعلوم کورنگی لےجایا گیا۔  سماء

MAULANA TARIQ JAMEEL

PK661

tableeghi jamat

Tabool ads will show in this div