پی اےٹی کارکنوں نےسیکریٹریٹ گیٹ چھوڑدیا،ملازمین کی آمد شروع

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : حکومت مخالف دھرنوں کے شرکاء نے پاک سیکریٹریٹ کے گیٹ  سے قبضہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد سیکریٹریٹ میں ملازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سماء کے نمائندے کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں نے 5 روز بعد سیکرٹریٹ کا گیٹ چھوڑ دیا، جس کے بعد انتظامیہ نے پاک سیکریٹریٹ کو سرکاری ملازمین کیلئے کھول دیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی پاک سیکریٹریٹ آمد شروع ہوگئی ہے، واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بندش اور احتجاج کے باعث سیکریٹریٹ میں 4 روز تک  کوئی سرکاری امور انجام نہیں دیا جا سکا۔ سماء

کی

شروع

پی

آمد

wimbledon

Tabool ads will show in this div