اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تحریک استحقاق مسترد کردی
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک استحقاق مسترد کردی، ان کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں تحریک استحقاق نہیں لی جاسکتی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کی جانب سے پاناما کیس پر تحریک استحقاق مسترد کردیں، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی تقریر کو سیاسی قرار دینے کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائی تھیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں پاناما معاملے پر تقریر کو سیاسی قرار دیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ سماء
AYAZ SADIQ
panama case
Previllage motion
تبولا
Tabool ads will show in this div