جدیداورقدیم موسیقی ایک ساتھ

لاہور: جدیداورقدیم آلات موسیقی اگرايک ہي جگہ سننےکومل جائيں توکیا کہنے ۔لاہور ميں سجي ايک ایسی ہی خوبصورت محفل جس ميں پاکستان اور ڈنمارک کے ميوزيکل بينڈ نے پرفارم کرکے سماں باندھ ديا ۔
الحمراء آرٹس کونسل ميں سجا ميوزيکل کانسرٹ جس ميں ڈنمارک کے ميوزيکل بينڈ لائيو اسٹرنگز نے پرفارم کرکے شرکاء سے خوب داد سميٹي۔ديسي اور بديسي آلات موسيقي کا خوبصورت انداز،مشرقي اور مغربي سروں کا جادو، سب کچھ یہاں موجود تھا۔
موسيقي کے رنگوں سے سجي اس تقريب کو اس وقت چار چاند لگ گئےجب ميوزيکل بينڈ راگا بوائز نے کلاسيکل گيتوں کو مغربي رنگ ميں پيش کيا۔
تقريب کا اختتام مشرقي اور مغربي سروں کے فيوژن پر ہواجس ميں دونوں بينڈز نے ملکر اپني آواز کا جادو جگايا۔ سماء