آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کراچی پہنچ گئے

qamar کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور چادر چڑھائی، بعد ازاں آرمی چیف کو ہیڈکواٹرز پہنچے جہاں، شہر اور صوبے کے امن و امان سے متعلق سپہ سالار کو بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔   کراچی آمد پر آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ بعد ازاں سپہ سالار کور ہیڈکواٹرز فائیو پہنچے، جہاں سیکیورٹی حکام کی جانب سے آرمی چیف کو کراچی سمیت صوبے بھر کے امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا یہ پہلا دورہ کراچی ہے۔ سماء

KARACHI OPERATION

KARACHI VISIT

QAMAR JAVED BAJWA

Corps HQ 5

Tabool ads will show in this div