بھارتی اداکار عامر خان، جنید جمشید کی شہادت پر افسردہ

8

Aamir khan New sot 13-12

دبئی : طیارہ حادثے میں جنید جمشید کی شہادت پر بھارتی اداکار عامر خان بھی شدید افسردہ ہیں، کہتے ہیں جنید جمشید سے حج کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں، وہ نیک طبیعت انسان تھے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے معروف اداکار عامر خان نے طیارہ حادثے میں معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے ساتھ حج پر گیا تو جنید جمشید سے ملاقات ہوئی، انہیں انتہائی سادہ اور دین دار پایا، اللہ جنید جمشید کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ سماء

AAMIR KHAN

Indian actor

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tabool ads will show in this div