ملک بھر میں 48واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
ویب ایڈیٹر
لاہور/کراچی/اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور : ملک بھر میں 48 واں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
نئی دن کا سورج طلوع ہوتے ہی ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور نوافل ادا کیے گئے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مختلف گیریژنز اور کنٹونمنٹ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ملک کے بہادر سپوتوں کے نام آرمی چیف کا اہم پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
چھ ستمبر 1965 کو آج ہی کے دن پاکستان افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب لگا کر منہ توڑ جواب دیا تھا، جو تا دنیا تک یاد رہے گا، اس جنگ میں مٹھی بھر فوج نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو ناکو چنے چبوا دیئے تھے۔ اس دن شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، جب کہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر مختلف پروگرامز بھی نشر کیے جاتے ہیں، یوم دفاع ہمیں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، جب ہمارے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں ملک کے خاطر اپنی جانوں کو پیش کیا۔ آج کے دن نشان حیدر پانے والے 11 شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی ہوگی۔ سماء