ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا

2a

راولپنڈی : بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز حادثے سے بچ گیا، ٹیک آف کے دوران طیارے کا ٹائر جام ہوگیا، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا، رن بند ہونے سے پروازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، وزیراعظم کا طیارہ بھی لینڈ نہ کرسکا۔

راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو جہاز حادثے سے بچ گیا، ٹیک آف کے دوران طیارے کا ٹائر جام ہوگیا، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا، طیارہ رن وے پر کھڑا ہے جس کے باعث پروازوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی، لینڈ کرنیوالی پروازوں کو ڈائیورٹ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا جہاز بھی راولپنڈی ایئرپورٹ پر اترنا تھا تاہم اسے بھی کامرہ بھجوایا گیا جہاں طیارے کی لینڈنگ ہوگئی، میاں نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان میں فضائی سفر سروس مشکلات کا شکار ہے، حویلیاں میں اے ٹی آر طیارے کے حادثے کے بعد ملتان میں ایک طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ ہوا جبکہ کراچی سے لاڑکانہ جانیوالی پرواز بھی تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے اڑانے سے انکار کردیا تھا۔ سماء

Benazir International Airport

Cargo Plane Tyre Burst

Tabool ads will show in this div