یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد:  صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کہتے ہیں کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، آج کے دن آئی ڈی پیز کو یاد رکھنا چاہیئے۔

صدر مملکت نے یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر قومی تاریخ میں جرات اور اتحاد و یگانگت کی علامت کے طور پر رقم ہے، اس دن افواج پاکستان اور قوم بیرونی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ضرب ِعضب آپریشن میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ان کی دیکھ بھال اور دوبارہ آباد کاری کو یقینی بنایا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن آئی ڈی پیز کو بھی نہیں بھولنا چاہیئے، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ سماء

اور

کے

کا

پر

eid

یوم

Army Public School

birthday

Gullu Butt

نام

transplant

Tabool ads will show in this div