کوئٹہ،یوم دفاع کےموقع پریادگارشہداء پرچاک وچوبند دستےکی سلامی

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ :    یوم دفاع پر پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں یادگار شہداء پر سلامی کی تقریب ہوئی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

کوئٹہ چھاؤنی میں پاک فوج کے شہداء کے نام سے قائم یادگار پر پاکستان آرمی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ملکی دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ سماء

Army Public School

Tabool ads will show in this div