آرمی چیف یوم دفاع جوانون کیساتھ منانےاگلےمورچوں پرپہنچ گئے

ویب ایڈیٹر:


میر علی :   چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نوجوانوں کے ساتھ یوم دفاع منانے کیلئے شمالی وزیرستان پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جنرل راحیل شریف یوم دفاع وطن منانے کیلئے شمالی وزیرستان پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں اگلے مورچوں پر تعینات اور ملک دشمنوں کیلئے آپریشن ضرب عضب میں برسرپیکار افسروں اور جوانوں کے ساتھ چھ ستمبر منائیں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا وزیرستان آنے کا مقصد جوانوں اور افسروں کے حوصلے بلند کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے 11 جون 2014 کو کالعدم طالبان اور دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی کمر توڑنے اور انہیں جہنم واصل کرنے کیلئے وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب 15 جون کو شروع کیا گیا، جس میں آئی ایس پی آر کے مطابق 910 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ جب کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سماء

چیف

یوم

Army Public School

آرمی

گئے

Tabool ads will show in this div