جنید جمشید کی نماز جنازہ، جگہ اور وقت کا تعین ہوگیا

15442386_1306104016078734_4795139873373717667_n کراچی : سانحہ حویلیاں میں شہید جنید جمشید کی میت کی شناخت کے بعد نماز جنازہ کیلئے وقت اور مقام کا بھی تعین کرلیا گیا ہے۔ جنید جمیشد کے بھائی کے مطابق جنید جمشید کی تدفین دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔ جیند جمشید کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کی انتظار کی اذیت ختم ہوگئی اور بے چین دلوں کو بلاآخر قرار آگیا۔ ڈینٹل ہسٹری سے جنید جمشید کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے، جب کہ ترجمان پمز ڈاکٹر الطاف نے بھی اس کی تصدیق کردی۔   سماء سے گفت گو میں جیند کے بھائی ہمایوں جنید کہتے ہیں کہ ڈاکٹروں اور ماہرین سے مشورہ کرلیا ہے، ڈی این اے رپورٹ کا بھی انتظار کریں گے۔   ہمایوں کا کہنا ہے کہ وہ جنید کی میت وصول کرنے خود اسلام آباد جائینگے، جہاں سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے میت کراچی لائی جائے گی۔ Junaid-Jamshed51345215_201435143432 ہمایوں جمشید کہتے ہیں نماز جنازہ جمعرات کو معین خان کرکٹ اکیڈمی اور تدفین دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔ سماء  

LAID TO REST

funeral prayers

Islamic Scholar

PK661

ATR Plane

Moin Khan Academy

Darul-Uloom Karachi

Tabool ads will show in this div