مچل اسٹارک کی پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچ کیخلاف زہرفشانی

England v Australia - 2015 ICC Cricket World Cup سڈنی : آسٹریلین کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ کوچ مکی آرتھر کو بھی ہدف بنالیا، مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ میں آسٹریلین کھلاڑی دباؤ کا شکار رہتے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی شاہینوں کے خلاف جملے بازی کے بعد اب آسٹریلین پیسر کے پاکستانی کوچ پر تنقید کے یارکرز بھی سامنے آگئے۔ مچل اسٹارک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آسٹریلین کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں پر بلاوجہ دباؤ ڈالنے کے عادی ہیں، اس موقع پر انہوں نے ہوم ورک گیٹ کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مچل اسٹارک بولے کہ مکی انسان بہترین ہیں، لیکن ان کا حد سے زیادہ کھلاڑیوں پر دباؤ ٹیم میں انتشار کا سبب بنتا ہے، ڈیرن لی مین کی کوچنگ میں آسٹریلین ٹیم متحد ہوئی، پاک آسٹریلیا سیریز میں مچل نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو اپنا ٹارگٹ قرار دے دیا۔ سماء

PakvsAus

Australian Bowler

MICKEY ARTHUR

pakistani cricket team

Mitchelle Starc

Cricketer Criticism

Tabool ads will show in this div