
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/ATR-Financial-Lose-Isb-Pkg-12-12.mp4"][/video]
اسلام آباد : پی آئی اے کے پاس دو اقسام کے اے ٹی آر 42 قسم کے پانچ طیارے ہیں، یہ پانچ طیارے گراؤنڈ ہونے کی صورت میں ادارے کو پانچ سے چھ کروڑ روپے یومیہ کا نقصان سہنا پڑے گا۔
سماء کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے پاس دو اقسام کے اے ٹی آر طیارے ہیں، جس میں سے پانچ اے ٹی آر 42 اور پانچ ہی اے ٹی آر 72 ، جو ہر روز 45 پروازیں بھرتے ہیں اے ٹی آر 42 میں عملے سمیت 48 مسافروں کی گنجائش ہے، یہ پانچ طیارے گراؤنڈ ہونے کی صورت میں ادارے کو پانچ سے چھ کروڑ روپے یومیہ کا نقصان سہنا پڑے گا۔
اے ٹی آر 72 میں کرو سمیت 75مسافروں کی گنجائش ہے، یہ پانچوں طیارے گراؤنڈ ہونے کی صورت میں ادارے کو دس سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے یومیہ خسارے کا جھٹکا لگے گا۔
10اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے پر اسلام آباد کابل اور لاہور اسلام آباد کے علاوہ تربت ، سکھر، بہاولپور، گوادر، پنجگور، اسکردو، گلگت اور چترال کیلیے فلائیٹ آپریشنز متاثر ہونگے، جب کہ روزانہ ہزاروں مسافروں کو جو مشکلات سہنا پڑیں گی۔ سماء