وزیراعظم آج عالمی میری ٹائم کانفرنس میں شرکت کرینگے

Nawaz Sharif

کراچی: دو روزہ عالمی میری ٹائم کانفرنس کل گوادر میں شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیراعظم محمد نواز شریف کریں گے۔

 گوادر میں میری ٹائم کانفرنس پاک بحریہ کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس میں پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔

نیول چیف ایڈ مرل ذکا اللہ سی پیک کی سکیورٹی میں نیوی کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔ چین کے سفیر سمیت اہم شخصیات کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم پشین بھی جائیں گے جہاں ان سے قبائلی عمائدین ملاقات کریں گے۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

PM Nawaz Sharif

Tabool ads will show in this div