آئل ٹینکر کے حادثے نے 40 زندگیاں نگل لیں

KENYA-640x427 نیروبی: کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں 40افراد ہلاک ہوگئے ۔

کینیا کی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر یوگنڈا جا رہا تھا کہ دارالحکومت نیروبی کے شمال مغرب میں نائیواشا کے مقام پر بےقابو ہو کر دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر 33 ہلاکتیں سامنے آئی تھی تاہم پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کام کے دوران مزید 6 لاشیں نکال لیں جس کے بعد کل ہلاکتیں چالیس ہوگئیں ہیں ۔ اس حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس نے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس نے کم از کم گیارہ گاڑیوں کے جلنے کی تصدیق کی ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div