سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

QUETTA, PAKISTAN, DEC 22: People buy jackets to save themselves from cold waves of winter season at a push-cart in Quetta on Thursday, December 22, 2011. 
(Arsalan Naseer/PPI Images).
QUETTA, PAKISTAN, DEC 22: People buy jackets to save themselves from cold waves of winter season at a push-cart in Quetta on Thursday, December 22, 2011. (Arsalan Naseer/PPI Images).
QUETTA, PAKISTAN, DEC 22: People buy jackets to save themselves from cold waves of winter season at a push-cart in Quetta on Thursday, December 22, 2011.  (Arsalan Naseer/PPI Images).

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 03 ملی میٹر ، میرکھانی02، بالاکوٹ اور دروش میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ، ہنزہ، قلات منفی04، کالام، گوپس منفی 03، مالم جبہ، استور اور کوئٹہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء / اے پی پی

cold Weather

winter season

weather update

Tabool ads will show in this div