کراچی : عیدمیلادالبنیﷺ کے موقع پر بارہ کا ہندسہ ایک بار پھر چھا گیا۔
آقائے دو جہاں کے یوم ولادت کے موقع پر پیر کو 12 کے ہندسے کا حسین اتفاق دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اسلامی اور ہجری کیلنڈر کے مطابق نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبیﷺ کا دن 12ربیع الاول ہے، اسی طرح عیسوی کیلنڈر کے مطابق دسمبر 12 واں مہینہ ہے اوراس روز تاریخ بھی 12 ہوگی، اس طرح 12ربیع الاول کے موقع پر 12،12،12 کی تاریخ ہوگی۔ سماء