لاس اینجلس : سال 2016 کیلئے نوبیل انعام پانے والے باب ڈیلن کا کہنا ہے کہ انعام ملنے پر اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا ہوں، اس قدر خوشی ہے کہ یقین ہی نہیں آتا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ادب کے زمرے میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے امریکی نغمہ نگار باب ڈلن نے کہا ہے کہ اس اعزاز کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی نغمہ نگاری کی روایت کو نئی جہات دینے والے باب ڈلن نوبل انعام کی تقریب میں شامل نہیں ہوئے تھے، باب ڈیلن کی غیر موجودگی میں سویڈن میں امریکی آزیتا راجی نے ان کا پیغام پڑھا تھا اور ان کا انعام وصول کیا تھا۔ سماء