پی آئی اے کی طیارے میں آگ لگنے کی تردید

ATR

کراچی : پی آئی اے نے اے ٹی آر طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کی تردید کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان سے کراچی جانیوالی پرواز فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔

پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتان سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 581 فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، طیارے میں آگ لگنے کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

مزید جانیے : پی آئی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

8

ان کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم ملتان روانہ ہوگئی جس کی کلیئرنس کے بعد طیارہ پرواز کیلئے دستیاب ہوگا، چیف آپریٹنگ آفیسر کی ہدایت پر طیارہ عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ایئر لائنز دیگر شہروں کے مسافروں کو دوسری پرواز کی دستیابی تک ہوٹلز میں رہنے کے اخراجات ادا کرے گی۔ سماء

ATR Plane

Tabool ads will show in this div