سرتاج عزیز سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات

SARTAJ AZIZ اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز سے مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری نے ملاقات کی ہے، دونوں ممالک کی بہتری اور ترقی کےلئے معیشت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سرتاج عزیز سے بحرین میں ریجنل سیکیورٹی سمٹ کے بارہویںاجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ اور کنگ فیصل سنٹرفار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز سعودی کے چیئرمین ترکی الفیصل نے ملاقاتیں کیں۔

مصرکے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل کے فیصلوں اوردو طرفہ تعاون کے فروغ کےلئے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس عنقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اتوارکو موصولہ پیغام کے مطابق سرتاج عزیز اور سمیع شوکری نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔ مصرکے وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے اقوام متحدہ اوردیگر بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اومصرکے قریبی تعاون کی بھی تعریف کی۔دریں اثناءسرتاج عزیز نے شہزادہ ترکی الفیصل سے بھی ملاقات کی اور ترکی الفیصل نے پاکستانی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور کنگ فیصل فاﺅنڈیشن تعلیم اور سماجی بہبود کے پروگراموں میں باہمی تعاون کررہے ہیں۔ سماء / اے پی پی

sartaj aziz

Foriegn Adviser

Tabool ads will show in this div