پی ایس ایل کی افتتاح تقریب، جسٹن بیبر سے رابطہ
کراچی : پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے جسٹن بیبر سے رابطہ کرلیا، معروف کینیڈین گلوکار نے اپنی دستیابی ظاہر کرنے کے ساتھ 5 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا، بورڈ نے رقم کم کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔
پاکستان سپر لیگ کا انعقاد فروری میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا، پی سی بی پی ایس ایل کی افتتاحی تقريب کو رنگين بنانے کی پلاننگ کررہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقریب کیلئے معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے رابطہ کرلیا۔
ویڈیو دیکھیں : گلگت کا جسٹسن بیبر
مزید جانیے: جسٹن گرلز نے جسٹن بیبر کی سالگرہ منائی
مزید جانیے : جسٹن گرلز کو کینیڈا کا ویزا مل گیا
جسٹن بیبر نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی، تاہم انہوں نے پرفارمنس کیلئے 5 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پی سی بی نے رقم کم کرانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔ سماء