محکمہ موسمیات کی چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے مشرقی حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر تیرہ اور چودہ ستمبر، جب کہ سکھر بیراج سے چودہ اور پندرہ ستمبر کو اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں اکیس ملی میٹر،گجرات اور ہنزہ میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ چھبیس ہزار جب کہ اخراج ایک لاکھ  ایک ہزار کیوسک ہے۔ رسول کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ پچاسی ہزار ایک سو سولہ کیوسک ہے۔ دریائے چناب، مرالہ میں پانی کی آمد پانچ لاکھ باسٹھ ہزار، اخراج پانچ لاکھ انسٹھ ہزار، خانکی ککے مقام پر پانی کی آمد نو لاکھ، سڑسٹھ ہزار، جب کہ اخراج نو لاکھ، سات ہزار، قادرآباد کے مقام پر آمد سات لاکھ، چھیہتر ہزار، اخراج سات لاکھ، چوہتر ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر تیرہ اور چودہ ستمبر جبکہ سکھر بیراج سے چودہ اور پندرہ ستمبر کو اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ سماء

میں

کی

بارش

britain

محکمہ موسمیات

Tabool ads will show in this div