اب اس کرسمس پر کوئی اکیلئے کھانا نہیں کھائے گا

xmas-turkey-planner-large لندن : جہاں دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، وہی بے گھر اور غریب لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کیلئے مسلمان بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جی ہاں برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے مسلم مالک نے کرسمس کے موقع پر دن بھر مستحک افراد کیلئے کھانا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن میں قائم ریسٹورنٹ کے مسلمان مالک نے کرسمس کے موقع پر بے گھر اور بزرگ افراد کو مفت کھانے کا اعلان کیا ہے۔ muslim-christmas-restaurant سڈ کپ کے علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ جس کا نام شیش ریسٹورنٹ‘ ہے، نے یہ اعلان مقامی آبادی کیلئے پوسٹر کی مدد سے کیا، جہاں 25دسمبر کو  بوڑھے اور بے گھر افراد کو مفت دعوت عام کی سہولت میسر آسکے گی۔ tweet anothr tweet اس اہم دن کے موقع پر کوئی بھی شخص اکیلے کھانا نہ کھائے۔ اس ریسٹورنٹ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اعلان کردہ دعوت دوپہر12 سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔ shish4 اس دن کھانے کے مینو میں سوپ، چکن چیزرول، ویجی ٹیبل چیزرول، چکن شیش اور میٹھے میں چاولوں کی پڈنگ شامل ہیں۔ سماء

MUSLIM

Turkish Restuarant

Sidcup

Free meal

Shish

Tabool ads will show in this div