میوہ کھائیں، دل کی بیماریاں دور بھگائیں

Dry-fruits2 لندن : ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کینسر اور دل کی بیماریوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خشک میوے خصوصاً بادام، اخروٹ، کاجو اور دیگرکئی امراض کو دور رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور ان میں موجود فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، معدنیات اور دیگر اجزا زندگی کو طویل کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔   walnuts-1024x684   54875ae5a4d3a ماہرین نے اسی خاصیت کی بنا پر انہیں ”اسپرفوڈ“ کا درجہ دیا ہے۔ اس ضمن میں امپیریل کالج لندن اور نارویئن یونیورسٹی ا?ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 29 اہم سروے، مطالعات اور تحقیقات کا بغور جائزہ لیا ہے۔   UT8u.PAXlRbXXagOFbXT   311975,xcitefun-dry-fruits-the-best-winter-gift3 برٹش میڈیکل جرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق خشک میوے امراضِ قلب، کینسر اور قبل از وقت موت کو دور کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر کوئی باقاعدگی سے خشک میوہ جات کا استعمال کرتا ہے تو امکان ہے کہ وہ کینسر اور دل کی بیماریوں سے 22 فیصد تک بچ سکتا ہے۔ images ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ صرف 20 گرام خشک میوے روزانہ کھاتے ہیں تو تمام اقسام کے کینسر کا خطرہ 15 فیصد ، دل کے امراض 30 فیصد اور سانس کے امراض میں 52 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ Dry-Fruits   20150314_115251-1024x768 اسی طرح انفیکشن سے پھیلنے والے امراض سے بھی 75 فیصد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میوے بلڈ پریشر قابو میں رکھتے ہیں، کولیسٹرول کو روکتے ہیں اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کینسر سے بچاتے ہیں۔ سماء

HEALTH

CANCER

HEART

DRY FRUITS

Tabool ads will show in this div