پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام سے دوبارہ شروع ہوگا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : جمعہ کے بعد دو دن کے وقفے سے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس آج سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال خصوصی دھرنوں کے باعث پیدا ہونی والے حالات اور چین کے صدر کے دورے کی منسوخ پر بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 2ستمبر کو وفاقی وزیر زاہد حامد کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التو ا پر بحث جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔ سماء