اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آمنہ کے لال اور نبی دو جہاں کی آمد کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا، وفاقی حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر آج رات اور کل ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، جب کہ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کو بھی بجلی کی بلا، تعطل فراہمی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدمیلادالنبیﷺ بارہ نومبر بروز پیر کو منائی جائے گی، اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں خاص محافل، تقریبات اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سماء