دھرنوں نےاقتصادی ترقی کوڈی ریل کرنیکی کوشش،وزیراعظم

اسٹاف رپورٹ


راولا کوٹ : وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے راولاکوٹ پہنچ گئے، کہتے ہیں بارشوں سے تباہی پر افسوس ہے۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے اقتصادی ترقی کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی لیکن ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے دورہ آزادکشمیر کے دوران بارشوں سے ہونے والی تباہی کا فضائی جائزہ لیا۔ راولاکوٹ میں بریفنگ کے دوران انہوں نے بارشوں اور سیلاب سے کشمیر اور پاکستان میں تباہی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مالی امداد انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں۔ متاثرین کی دیکھ بھال ریاست کا فرض اور عوام کے نقصانات کا مداوا ذمہ داری ہے۔ گنجائش سے زیادہ پانی آنے سے تباہی ہوئی۔ پنجاب میں بھی تباہی ہوئی۔

پاکستان کا ہر خطہ ان کو عزیز ہے، عوام کی تکلیف مجھے دکھی کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جہاں جہاں لوگ مشکل میں  ہوں گے وہ وہاں وہاں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دھرنوں کو ناپسند کر رہی ہے اور انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہے۔ دھرنوں نے ملکی اقتصادی ترقی کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے تمام وسائل فراہم کرنے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ اسلام آباد میں اداکاروں کا تماشا لگا ہوا ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ نوازشریف حکم دیں تو وہ لاکھوں کا مجمع لے کر ڈرامہ بازوں کا ناطقہ بند کرسکتے ہیں۔  چیف سیکرٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ طوفانی بارشوں سے ابھی تک چونسٹھ افراد جاں بحق، ایک سو نو زخمی اور چوبیس ہزار بے گھر ہو گئے۔ اٹھارہ سو مکانات مکمل اور چار ہزار جزوی تباہ ہوئے۔ نو نجی بجلی منصوبوں کو نقصان پہنچا، بارہ پل، فراہمی آب کا نظام اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن تباہ ہو گئیں۔ متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ، کھانا اور دیگر ضروری اشیاء پہنچا دی ہیں متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بحال کر دیا گیا ہے۔ سماء

review

appeal

Tabool ads will show in this div