پشاور میں فائرنگ ، ڈی ایس پی شہید
پشاور: چارسدہ روڈ مدينہ کالونی فائرنگ ميں ڈی ايس پی شہيد جبکہ ان کا جوان سال بيٹا بھی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے چارسدہ روڈ مدینہ کالونی میں موٹر سائيکل سواردہشت گردوں نے مسجد کی سيڑھيوں پر ڈی ايس پی کو نشانہ بنايا ۔
زخمی ڈی ایس پی کو ليڈی ريڈنگ اسپتال منتقل کیا گيا ہے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریاض الاسلام دم توڑگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریاض الاسلام مسجد سے گھرجارہے تھے اسی لمحہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، حملے کے بعد علاقے ميں سرچ آپريشن جاری ہے ۔ سماء
charsada
DSP
kill
تبولا
Tabool ads will show in this div