سڈنی : آسٹریلیا کے خوبصورت مناظر دیکھنے کا کوئی موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع نہیں کیا،، ساحل سمندر پر کھلاڑیوں کی موج مستیاں،گالف اسٹک کو ہاکی بنادیا۔
آسٹریلیا میں ٹیم پاکستان کی فل ٹائم موج مستیاں،،ساحلوں کے سیرسپاٹے،سمندر کی گہرائی میں اترنے کا خوف ،،محمد نواز نے وصیتیں کردیں۔ فل ٹائم ہیرو بننے کی کوشش میں وہاب ریاض کامیاب نہیں ہوئے۔
گالف کھیلنے کا موقع بھی کھلاڑیوں نے ضائع نہیں کیا،ماہر کھلاڑیوں نے شاندار شاٹس کھیلے،سرفراز احمد نے گالف اسٹک کو ہی ہاکی بنالیا۔ تھکے ہارے کھلاڑیوں کی تھکن سرفراز نے گانے گا کر اتاری۔