الیکشن کمیشن 400 مانیٹرز کی رپورٹ شائع کرے، فافن رکن سرور باری

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : فافن کے رکن سرور باری کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل 93 حلقوں میں پولنگ اسکیم تبدیل کی گئی، 1600 غیر قانونی تقرریاں ہوئیں، ظفر اللہ جمالی کے حلقے میں 25 ہزار ووٹ مسترد ہوئے، کئی حلقوں میں مسترد کئے گئے ووٹوں سے نتائج پر فرق پڑا، ڈاکٹر مالک کے علاقے میں بہت سے مسائل ہیں، الیکشن کمیشن اپنے 400 مانیٹرز کی رپورٹ عوام کے سامنے لائے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فافن کے رکن سرور باری کا کہنا تھا کہ 30 سے 35 حلقوں میں مسترد کئے گئے ووٹوں سے نتائج پر فرق پڑا، میر ظفر اللہ جمالی کے حلقے میں 25 ہزار ووٹ مسترد ہوئے، 93 حلقوں میں پولنگ اسکیم تبدیل کردی گئی تھی، 1600 غیر قانونی تقرریاں کی گئیں، آواز اٹھانے پر بھی الیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 400 مانیٹرز تعینات کئے، ان کی رپورٹ کہاں ہے، ای سی پی اپنے مانیٹرز کی رپورٹ شائع کرے۔ سماء

reply

رپورٹ

crowned

netflix

Tabool ads will show in this div