کراچی : قاتل ایک بار پھر سرگرم، باپ بیٹے سمیت 7 افراد جان سے گئے

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں آج قاتلوں نے باپ بیٹے سمیت 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔

کراچی میں قاتل موت بانٹنے میں مصروف ہیں، ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا گیا، اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب بھی گولیاں چلیں اور نوجوان یاسر جان سے گیا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 ایرانی کیمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 26 سالہ غلام حیدر اور 50 سالہ شبیر حسین کو قتل کردیا، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے دکانیں اور کاروبار بند ہو گیا۔

اورنگی ٹاؤن سے مغوی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، لیاری میں غریب شاہ مزار کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ نے باپ اور بیٹے کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ محمد زبیر اور تین سالہ محمد داعوف سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ، بیٹا گینگ وار کے کارندوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے، شفیق موڑ پر فائرنگ سے 30 سالہ کابل جان شدید زخمی ہوا۔ سماء

burger

MQM

Hayatabad

سمیت

گئے

internet

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div