رینجرز نے پرانا گولیمار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا

Rangers Captured Weapon Khi Pkg 08-12 ZOHAIB

کراچی: رینجرز نے پرانا گولیمار میں چھاپہ کے دوران مکان سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا جس میں بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کرلی گئی، جبکہ اورنگی ٹاؤن سے پولیس نے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ کے کارندے ریاست کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے دوران تلاشی  اسلحہ اور منشیات کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا گیا۔

برآمد اسلحے میں نوایس ایم جیز، گیارہ نائن ایم ایم پستول، نوتیس بور پستول، دو رپیٹرز، ایئرگن، 76 ہینڈگرینیڈ اور ڈیٹونیٹ سمیت پانچ ہزار راؤنڈ شامل ہیں۔ جبکہ 841 کلو چرس، 122 کلو ہیروئن اور دیسی شراب کی 480 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی ایک شہری کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

اورنگي ٹاؤن اقبال مارکيٹ کے علاقے ميں پوليس نے کالعدم تحريک طالبان کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستي بم، کلاشنکوف، دھماکا خيز مواد برآمد کرلیا۔ سماء

arms recovered

Old Golimar

Tabool ads will show in this div