پانامہ کیس کا وزیراعظم پراثر

Panama

موجودہ دنوں میں پاکستان کا سب سے بڑا کیس پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، پاکستان تحریک انصاف ، شیخ رشید اور دیگر کیس کے مدعی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح اس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام آ جائے ، لیکن کیا تحریک انصاف اور دیگر یہ بات ثابت کر پائیں گے کہ وزیر اعظم کے بچوں کی دولت وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے نام کی ہے یا ان کےنام منتقل کی ہے۔

ابھی تک کارروائی کے دوران نہ تحریک انصاف یہ بات ثابت کر سکی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آف شوز کمپنیاں اور دیگر بیرون ملک جائیداد اپنے بچوں کو لیکر دی ہے اور نہ ہی کوئی اور فریق یہ بات ثابت کر سکا ہے ، اب سوال یہ ہے کہ پاناما کیس کا وزیر اعظم نواز شریف پر کیا اثر پڑے گا؟ یہ بات فریقین کے لیے ثابت کرنا مشکل ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اس بیرون ملک کاروبار سے کوئی تعلق ہے ، اگر یہ بات عدالت میں ثابت نہیں ہوتی کہ وزیر اعظم نواز شریف سے بچوں کو جائیداد منتقل ہوئی ہے تو وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ سے کلین چٹ مل جائے گی اور ان کے قد کاٹھ میں مزید اضافہ ہو گا ، وزیر اعظم کے بچوں کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ خود مختار ہیں اور وزیر اعظم کا ان کے کاروبار میں کوئی حصہ یا تعلق نہیں ہے ۔

اسی طرح اگر یہ بات ثابت ہو گئی کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ان تمام آف شوز کمپنیوں سے کوئی بھی تعلق ہے تو یہ نہ صرف نواز شریف بلکہ پورے شریف خاندان کے لیے بد نامی کا باعث بنے گا ۔ کیوں کہ نواز شریف 3مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے ہیں اور تینوں بار انہوں نے عوام سے سچ چھپایا ، اگر کسی بھی طور پر وزیر اعظم کا اس حوالے سے کوئی کردار سامنے آتا ہے تو یہ ان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا اور نہ صرف ان کا کیریئر تباہ ہو گا بلکہ مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل بھی ہے شدید خطرے سے دو چار ہو جائے گا اور تحریک انصاف جو کہ مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی مخالف جماعت ہے اس تمام صورت حال سے تحریک انصاف کو فائدہ ہو گا ۔

جہاں تک وزیر اعظم کے بچوں کا سوال ہے تو وہ سیاست میں نہیں ہیں ، وزیر اعظم کے بچے شروع سے ہی کاروبار سے منسلک ہیں ،مریم نواز کو چھوڑ کر وزیر اعظم کے بچوں کا سیاست میں کوئی خاص کردار نہیں ہے اور پانامہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تو بالکل بھی اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وزیر اعظم کے بچے سیاست میں آئیں ، ہاں اگر وزیر اعظم نواز شریف کے بچے بیرون ملک سے تمام جائیداد پاکستان لیکر آتے ہیں تو اس سے ان کے قد کاٹھ میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو نہ صرف سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں بلکہ مخالفین کے منہ بھی بند کر سکتے ہیں۔

ابھی کیس سپریم کورٹ میں ہے ، آنے والے دنوں میں اس حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں گیں اور یہ بات بھی ظاہر ہو جائے گی وزیر اعظم نواز شریف کا اس تمام اسکینڈل سے کیا تعلق ہے ؟ اور اس کیس کا ان کے سیاسی مستقبل پر کیا اثر پڑے گا؟

MARYAM NAWAZ

Panama leaks

panama papers

London Flats

Panamagate

Panamagate scandal

Tabool ads will show in this div