ہزاروں ووٹ لیکر آنیوالوں کو ڈی سیٹ نہیں کرنا چاہتا، ایاز صادق

Ayaz Sadiq Protest Lhr Pkg 11-11

لاہور : اسپيکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس ميں نہ آنے پر الاؤنسز نہيں ملتے ليکن تنخواہ سب کو ملتی ہے، ميں نہيں چاہتا جو ہزاروں ووٹ ليکر آئے اسے ڈی سيٹ کرديا جائے۔

لاہور ميں تقريب سے خطاب اور ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق کا کہنا تھا کہ جو پيسہ خرچ کرے وہی بتاتا ہے کہ کہاں اور کيسے لگانا ہے، سی پيک ميں چين سرمايہ کاری کررہا ہے تو وہی روٹ بھی طے کرتا ہے، چين کو جو محفوظ راستہ سرمايہ کاری کیلئے لگے گا وہی اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی اسمبلی کا ممبر رہتا ہے اسے مراعات ملتی رہتی ہيں، ميں نے پہلے بھی اجلاس ميں نہ آنے پر ارکان کو ڈی سيٹ نہيں کيا تھا۔

اسپيکر قومی اسمبلی ايک سوال پر بولے کہ ميں تو چاہتا ہوں انڈين فلميں ڈرامے 2 سال کیلئے بند کرديں، ہمارے ڈرامے پڑوسی ملک سے بہت اچھے ہيں، فلم والوں کو بھی بہتری لانا ہوگی۔ سماء

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

Panama

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div