جنیدجمشیدکی یادیں آج بھی آنکھیں نم کردیتی ہیں

جنید جمشید نے دل دل پاکستان گانا گاکرپاکستان کو دنیا بھر میں مشہورکروایا

JJ SOLO

جنید جمشید ایک نام نہیں ،ایک ادارے تھا۔ انھوں نے باون سالہ زندگی میں وہ نام کمایا جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ اسی کی دہائی میں انھوں نے موسیقی کی دنیامیں قدم رکھا اور پھر اس میدان میں شہرت کی بلندی پرپہنچ گئے۔تقریبا تیس برس قبل جنید جمشید نے دل دل پاکستان گانا گاکرپاکستان کو دنیا بھر میں مشہورکروایا۔

اس نغمے میں وہ کشش ہے کہ جب بھی اس کو سنا جائے،جذبہ حب الوطنی تازہ ہوجاتی ہے۔ جنید جمشید نے جب یہ گانا پی ٹی وی کے لیے ریکارڈ کروایا تھا تو انھیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ اس قدر مشہور ہوجائیں گے۔ جنید جمشید نے وائٹل سائنزکےنام سے پاکستان کی پاپ میوزک میں سب سے مقبول ترین گروپ بنایا۔اس گروپ نے کئی شہرہ آفاق گانے گائے۔

jj with Showman

جنید جمشید کو شعیب منصور کا قریبی ساتھ حاصل رہا۔شعیب منصور نے جنید جمشید کے ساتھ مل کر کئی یادگار پروجیکٹس کئے۔شعیب منصور کا شمار پاکستان کے ذہین ترین میڈیا کے افراد میں ہوتاہے۔شعیب نے نوجوان جنید میں وہ ہنر دیکھ لیا جس کو انھوں نے خوب دوام بخشا۔ جنید اور شعیب کی رفاقت نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو نئی سمت دی۔جنید جمشید سے متاثر ہوکر شعیب منصور نے فلم خدا کے لئے کی کہانی بھی لکھی۔ شعیب منصور کی خواہش تھی کہ جنید جمشید اس فلم میں مرکزی کردار اداکریں ۔تاہم جنید کے انکار کے بعد اس فلم میں شان کو مرکزی کردار کے طور پر لیاگیا۔

jj vital sign

وائٹل سائنزنے تقریبا 15 سال پاکستان کی میوزک انڈسٹری کولاجواب گانے دئیے۔ جنید جمشید کے ساتھ ،شہزادحسن، روحیل حیات ،نصرت حسین اور سلمان احمد نے بھی وائٹل سائنز میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔تاہم جنید اور وائٹل سائنز لازم و ملزوم بن گئے تھے۔ جنید جمشید نے 1994 میں خود ایک البم لانچ کیا جس کا نام جنید آف وائٹل سائنزتھا۔ اس البم کے بعد ان کے البمز اس راہ پر اوردل کی بات نے بھی خوب شہرت پائی۔

JUNAID SOLOO

جنید جمشید نے 2004 میں میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔ان کے اس فیصلے پرپوری قوم حیران رہ گئی۔جنید جمشید نے انکشاف کیا تھاکہ ان کے قریبی دوست نے انھیں کئی بار دعوت تبلیغ دی تھی۔مگر وہ ہمیشہ ادھر ادھر ہوجاتےتھے۔ تاہم ایک بار وہ تبلیغ جماعت کے ساتھ منسلک ہوئے تو گویا ان کی دنیا کی بدل گئی۔ کئی ایسے موڑ آئے کہ جنید جمشید ڈگمگائے مگر تبلیغ میں شمولیت نے ان کا ایمان مزید پختہ کردیا۔جنید جمشید نے بارہا کہاکہ وہ موسیقی کے میدان میں وہ سکون نہ حاصل کرسکے جو انھیں تبلیغ کے میدان میں میسر آیا۔

jj tariq jameel

جنید جمشید کی زندگی میں ایک اور اہم نام مولانا طارق جمیل کا ہے۔طارق جمیل نے جنید جمشید کو تبلیغ میں ہمیشہ ساتھ رکھا۔دونوں نے مل کر اسلام اور دین کی خوب خدمت کی۔ دونوں نے کئی بیرون ملک دورے بھی کئے اور ہزاروں افراد کو دین اور ایمان کی دولت سے  متعلق اہم بیانات دئیے۔ جنید جمشید اور طارق جمیل نے ہزاروں افراد کو حج بھی کروائے۔دونوں رہنماؤں کے ساتھ حج کرنے کے لیے لوگ کئی کئی ماہ سے تیاریاں شروع کرتے تھے۔دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ دس حج کئے۔

جنید جمشید نے کپڑوں کا کاروباربھی شروع کیا۔ جے ڈاٹ کے نام سے ان کا کارروبار ملک بھر میں پھیل چکاہے۔جنید نے کئی لوگوں کو اپنے حسن واخلاق سے ہمیشہ متاثر کیا۔ ان کا دھیما لحجہ اور مسکراتا ہوا انداز دیکھنے والوں کی دل میں گھر کرجاتا تھا۔ جنید جمشید یاروں کے یار تھے۔ انتہائی مصروف وقت کے باوجود وہ ہمیشہ سماجی کاموں کے لیے بھی تیار رہتے تھے۔ زندگی کے آخری چند سال انھوں نے سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی بڑی کوششیں کیں۔

jj last photo

جنید کےسر ملک کے کئی بڑے ناموں کو تبلیغ کے میدان میں لانے کا سہرا بھی ہے۔ لڑکپن سے ہی وہ نوجوانوں کے ہیرو تھے۔انھوں نے اپنی خوبصورت آواز اور شخصیت کا بہترین استعمال کیا۔ جنید جمشید کی بچپن میں خواہش تھی کہ وہ پاک فضائیہ میں جائیں۔ پیشے کے لحاظ سے وہ انجینئر تھے مگر انھوں نے کبھی اس پیشے میں زیادہ کام نہیں کیا۔ فضاؤں میں اڑنے کے شوقین جنید کی شہادت بھی فضائی حادثے میں ہوئی۔جنید جمشید نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس پر انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ

Havelian

PK661

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div