لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کیلئے آر اوز دینے سے انکار
ویب ایڈیٹر
لاہور : الیکشن کمیشن کیلئے ضمنی انتخابات میں آر اوز کی تعیناتی درد سر بن گئی، لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسران دینے سے انکار کردیا، ای سی پی نے تحریری مؤقف کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا، جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کيلئے آر اوز کی تعیناتی درد سر بن گئی، اعلیٰ عدلیہ نے الیکشن کمیشن کو آر اوز دینے سے انکار کردیا، الیکشن کمیشن نے تحریری مؤقف کيلئے لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کرلیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاوید ہاشمی کے استعفٰ کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کيلئے اپنے آر اوز تعینات کرنا ہوں گے۔
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات ميں دھاندلی کے باعث آج دھرنے دیئے جارہے ہیں، اچھی شہرت اور قابل افسران کو ريٹرننگ افسران بنايا جائے۔ سماء