سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 54 افراد جاں بحق، تعداد 257 ہوگئی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تازہ تفصیلات جاری کردیں، مزید 54 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 257 ہوگئی، سوا لاکھ سے زائد متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل  کردیئے گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں بدھ کو مزید 54 ہلاکتیں ریکارڈ پر آئیں، جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 257 تک جاپہنچی ہے، 461 افراد زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 2 ہزار 235 دیہات جبکہ 11 لاکھ 31 ہزار 987 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 881 مکانات مکمل تباہ جبکہ 9 ہزار 517 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق 22 شہروں میں متاثرین کیلئے 360 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں 7 ہزار 237  افراد نے پناہ لے رکھی ہے، پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک لاکھ 27 ہزار 655 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

planet

Tabool ads will show in this div