تاریخ طے ہوگئی

urwa shadi1

کراچی:پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور وی جے عروہ حسین فرحان سعید کے ساتھ طویل دوستی کے بعد 18 دسمبرکو پیا گھر سدھاررہی ہیں۔

urwa shadi2

ڈراموں کے بعد حال ہی میں گلوکاری کے سفرکا آغاز کرنے والی عروہ کافی عرصے سے گلوکار اور اداکارفرحان سعید کے ساتھ دوستی کے باعث خبروں میں نمایاں تھیں۔ شاید فرحان سے متاثر ہو کر ہی عروہ نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

UF2

گزشتہ ماہ  کی 21 تاریخ کو فرحان سعید نے عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاصے رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیا۔

مزید پڑھیے: عروہ حسین زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار

اب دونوں کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے اور یہ جوڑی 18 دسمبر کو ہمیشہ کیلئے ایک ہوجائے گی۔

urwa shadi card

شادی کا کارڈ خاصا دلکش ہے، دونوں کی جانب سے مدعوکیے گئے افراد کو کارڈ کے ساتھ چاکلیٹس بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

WEDDING CEREMONY

Farhan Saeed

Urwa Hussain

Tabool ads will show in this div