کراچی میں قاتل آج بھی سرگرم، خاتون سمیت 5 افراد کی زندگی کے چراغ گل
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں آج بھی قاتل سرگرم رہے، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 30 سالہ اکرام شاہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں ہی رحمت چوک پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ علی حسن نقوی کو ابدی نیند سلا دیا، ملیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب لانڈھی کے علاقے میں چھریوں کے وار سے خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ سماء