متحدہ کارکن کی مبینہ ہلاکت؛متوفی کے بھائی کا پولیس پر شبہ

MQM WASIM RAJA ISSUE KHI PKG 05-12 ALI

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/MQM-WASIM-RAJA-ISSUE-KHI-PKG-05-12-ALI.mp4"][/video]

کراچی: متحدہ کا کارکن مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا جس پر متوفی کے بھائی نے شکوک و شبہات ظاہر کریئے ہیں۔

ایم کیوایم کے کارکن وسیم راجہ کی مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں ہلاکت کے معاملے پر متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز مومن آباد پولیس نے وسیم کو حراست میں لیا اور پیر کے روز ہلاکت پاک کالونی تھانے میں ظاہر کی۔

متحدہ کارکن پولیس حراست میں جاں بحق

ایم کیوایم پاکستان نے وسیم راجہ کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ پر کڑی تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو آئین اور قانون کی عمل داری اور قانون کی بالادستی ثابت کرنا ہوگی۔

متحدہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وسیم راجہ کی ہلاکت سے متعلق مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کرروائی کی جائے۔ سماء

cm sindh

FAROOQ SATTAR

MURAD ALI SHAH

police custody

Waseem Raja

mqm worker killed

Tabool ads will show in this div