فلڈ کمیشن رپورٹ پر رانا ثناء اللہ کی قلا بازی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی قلابازی، دو دن قبل رپورٹ کو غلط اور ناقابل عمل قرار دیا، آج درست مان کر عملدرآمد کا ریکارڈ نکال لائے۔

عوام سیلاب کا عذاب بھگت رہے ہیں اور لیگی رہنماء مؤقف بدل رہے ہیں، رانا ثناء اللہ کی وزارت کیا گئی، وہ اپنے ہی بیانات پر قلابازیاں لگانے لگے، پل میں تولہ پل میں ماشہ کی مصداق غلط قرار دی گئی 2010ء کی فلڈ کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کا آج ریکارڈ نکال لائے۔

رانا صاحب نے اسی رپورٹ سے متعلق دو دن قبل یہ کہا تھا کہ جن شواہد پر رپورٹ بنائی گئی وہ درست نہيں تھے۔

رانا ثناء اللہ کی 2 دن میں 2 قلا بازیوں نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی سے متعلق سوال پر کئی نشان چھوڑ دیئے ہیں۔ سماء

paypal

رپورٹ

weapons

temple

Tabool ads will show in this div