بنی گالہ کا گھر کیسے بنایا؟، عمران نے بتادیا
الیکشن کمیش میں نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی، کپتان نے جواب جمع کراتے ہوئے اسپیکر کے الزامات مسترد کردیئے۔ کہتے ہیں بنی گالہ گھر کیلئے جمائمہ نے قانونی طریقے سے رقم پاکستان منتقل کی۔ چیف الیکشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ 15 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت ہوئی، کپتان نے جواب جمع کرادیا، اسپیکر کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے بنی گالا رہائش خریدنے کی تفصیل بھی بتادی، جواب کے مطابق 4 کروڑ 35 لاکھ میں گھر خریدنے کا معاہدہ کیا، لندن فلیٹ بیچ کر پیسے دینا تھے تاخیر کے باعث جمائما خان سے ادھار رقم لے کر ادائیگی کی، تحریک انصاف کا کہنا ہے ریفرنس بنائے ہی بے بنیاد گئے ہیں۔
ن لیگ تو کپتان کے جواب کو رام کہانی قرار دے دیا، دانیال عزیز بولے کہ عمران کا جواب آگیا وکیل نہیں آیا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ 15 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ریفرنس کی سماعت بھی 15 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ سماء