ایوان بالا سونے کی کان، ایوان زیریں سونے کی دکان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ایوان زیریں یا صرافہ بازار، قومی اسمبلی کے صرف 42 ارکان کے پاس 33 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے بعد عوامی نمائندوں کے پاس موجود سونے کے زیورات کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلیں۔

ایوان بالا سونے کی کان تو ایوان زیریں نکلی سونے کی دکان، الیکشن کمیشن کے مطابق 342 کے ایوان میں 42 ارکان کے پاس 6 ہزار 653 تولے سونا ہے، سونے کی مجموعی مالیت 33 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے۔

رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان کا 500 تولے کے ساتھ پہلا، آسیہ ناز تنولی 300 تولے کے ساتھ دوسرے جبکہ چوہدری شہباز بابر 300 تولے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ملک اقبال مہدی 260 تولے، خالد حسین مگسی 250 تولے سونا رکھتے ہیں، قومی اسمبلی کے صرف 5 ارکان کے پاس 1660 تولے سونا ہے، 7 ایم این ایز ایسے ہیں جن میں سے ہر ایک کے پاس 200، 200 تولے جبکہ 20 کے پاس 100، 100 تولے سونا ہے، شیخ رشید کے پاس سونے کے زیورات نہیں ہیں۔

گولڈن سینیٹرز نے ایم این ایز کو پچھاڑ دیا، ایوان زیریں میں 42 ارکان کے پاس 33 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا 6 ہزار 653 تولے سونا ہے تو ایوان بالا میں صرف 25 ارکان کے پاس 30 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کا 6 ہزار 180 تولے سونا ہے۔ سماء

summit

expats

Tabool ads will show in this div