نثار کھوڑو کی ساتھی جیالے کیخلاف چارج شیٹ، پیر مظہر کی الزامات کی تردید
ویب ایڈیٹر
کراچی : وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے اپنی ہی پارتی کے ساتھی جیالے کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی، پیر مظہر الحق پر 2012ء میں محکمہ تعلیم میں بے ضابطگیوں، کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سابق وزیر تعلیم پیر مظہر نے الزامات کی تردید کردی۔
وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے خلاف چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ان کے دور میں بے ضابطگیاں، کرپشن اور غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں، 1300 اسامیوں پر 1300 لوگوں کو بھرتی کیا گیا، احتجاج پر بیٹھے اساتذہ کی بھی غیر قانونی طور پر 2012ء میں بھرتی ہوئی۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ پر کامیاب اساتذہ جعلی کیسے ہوسکتے ہیں، موجودہ وزیر کو 14 ماہ ہوچکے ہیں جو غیر قانونی ہے اسے نکال دیں۔ سماء