خاموشی دہشت گردی کو مضبوط کرے گی

MODI WAR AGAINST POVERTY 25-09 Mukkaram امرتسر:ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ خاموشی دہشت گردی کو مضبوط کرے گی۔

امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے بھارتی وزیراعظم نریند رمودی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے۔

نریندرمودی کا کہنا تھا کہ کانفرنس افغانستان میں امن اورمعاشی ترقی کیلئےاہم ہے، افغانستان میں امن اورسیاسی استحکام کیلئےپرعزم ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، افغانستان میں امن کیلئےمشترکہ کوششیں کرناہوں گی خاموشی دہشتگردی کو مضبوط کرے گی ۔ سماء

sartaj aziz

Narendar Modi

HEART OF ASIA

Tabool ads will show in this div