کراچی؛ گرفتار ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشافات کردیے

COMBINE CRIME KHI PKG 03-11 ALI

کراچی: شہر قائد ميں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اورنگي ٹاؤن سے ٹارگٹ کلر عارف عرف پپا کو گرفتار کرليا ہے، جبکہ پراني سبزي منڈي ميں نامعلوم افراد نے پوليس چوکي پر دستي بم سے حملہ کیا۔

اونگی ٹاؤن  پوليس کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عامرعرف پپا نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چھ سال جیل میں رہ کرٹارگٹ کلرزکوفون پر ہدایت دیں جبکہ ٹارگٹ کلنگ ٹيم 7 افراد پر شامل ہيں۔ تمام افراد کو سيکٹر سے ہدايت ملتي تھي۔

عامرعرف پپا کے مطابق اورنگی ٹاؤن، بنارس اور بلدیہ ٹاؤن میں سياسي جماعت کے کارکنوں سميت 16 افراد کو قتل کیا۔ ايس ايس پي ويسٹ کا کہنا ہے ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں 32 بور پستول کا استعمال کرتے تھے۔

دوسري جانب شہريوں نے شادمان ٹاؤن ميں ڈاکو کو تشدد کرکے پوليس کے حوالے کرديا۔ پوليس کے مطابق ملزمان سے کوئي چيز نہيں ملي، مزيد تفتيش جاري ہے۔

ادھر پراني سبزي منڈي ميں نامعلوم موٹرسائيکل سوار ملزمان نے پوليس چوکي پر دستي بم اور فائرنگ کردی، تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا۔ سماء

baldia town

TARGET KILLERS

grenade bomb

old sabzi mandi

Tabool ads will show in this div