نئی دہلی/ امرتسر : نواز شریف صاحب کیسے ہیں ؟ بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہونے والی سائیڈ لائن ملاقات میں پاکستانی ہم منصب کو نیک خواہشات کا پیغام بھیج دیا۔
سماء کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنیوالے مختلف ممالک کے نمائندوں کو دیے گئے عشائیے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا ہے اور اس دوران وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے۔
مودی کا کہنا تھا کہ میری طرف سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو سلام اور نیک تمنائیں پہنچا دیں۔
نریندر مودی نے سوال کیا کہ وزیراعظم نوازشریف کیسے ہیں ؟ مشیر خارجہ نے جواب دیا کہ نواز شریف صاحب ٹھیک ہیں آپ کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ سماء